Category: Worldcup 2026

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنلز کے لیے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں کرس گیفانی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ شامل ہیں۔ جو دبئی میں پہلے سیمی فائنل کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

    مائیکل گف تھرڈ امپائر اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    دوسرے سیمی فائنل میں کمار دھرماسینا اور پال رائیفل فیلڈ امپائر کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ جوئل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے فورتھ امپائر احسن رضا ہوں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں 4 ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ جن میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

    بھارت نے گزشتہ روز گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی۔ سیمی فائنل کا ایک میچ دبئی جبکہ دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    دبئی میں 4 مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ جبکہ 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہو گا۔

    سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی 2 ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت نے فائنل تک رسائی حاصل کی تو فائنل دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • بھارتی کرکٹ کی کامیابی: میرٹ کا جادو اور پاکستانی ٹیم کی ناکامی

    بھارتی کرکٹ کی کامیابی: میرٹ کا جادو اور پاکستانی ٹیم کی ناکامی

    بھارتی کرکٹ کی کامیابی: میرٹ کا جادو اور پاکستانی ٹیم کی ناکامی

    بھارت، جس کی آبادی ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہے، وہاں کرکٹ میں جگہ بنانا کسی خواب سے کم نہیں۔ لیکن اگر میرٹ ہو تو خواب حقیقت بھی بنتے ہیں۔ اس کی مثال بھارتی ٹیم کے موجودہ کھلاڑی محمد سراج ہے،

    جو ایک رکشہ چلانے والے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود اپنی محنت، کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر ٹیم کا اہم حصہ بن گیا۔

    دوسری طرف، بھارت کے کرکٹ لیجنڈز جیسے سچن ٹنڈولکر، سنیل گواسکر اور سورو گنگولی کے بیٹے، صرف مشہور نام رکھنے کے باوجود قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، کیونکہ وہ کارکردگی کے معیار پر پورا نہیں اترے۔

    یہی میرٹ پر مبنی سسٹم ہے جس نے بھارتی کرکٹ کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل کر دیا۔ وہاں انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر ہوتا ہے، نہ کہ کسی سفارش یا پس منظر کی بنا پر۔

    لیکن پاکستان میں؟ یہاں سفارشی کلچر اور پسند ناپسند کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو چُنا جاتا ہے۔ نتیجہ؟ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو چکا ہے! 29 سال بعد چیمپئنز ٹرافی ہونے جا رہی ہے، لیکن پاکستان جیسی کرکٹنگ نیشن اس میں شرکت سے محروم ہے۔ یہ ہماری کرکٹ تاریخ کی سب سے بڑی ناکامیوں میں سے ایک ہے۔

    یہ وہی پاکستان ہے جو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتا تھا، لیکن 7 سال بعد ہمارا زوال اس حد تک آ گیا ہے کہ ہم ایونٹ میں جگہ بھی نہ بنا سکے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ میرٹ کا قتل اور سفارشی کلچر ہے۔

    ایسے کھلاڑی جو کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنانے کے حقدار ہیں، انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے، جبکہ پسندیدہ کھلاڑی بغیر کسی کارکردگی کے ٹیم میں شامل کر لیے جاتے ہیں۔

    کیا پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اس ناکامی کی ذمہ داری لے گا؟ کیا کوئی جواب دے گا کہ ہماری کرکٹ اتنی پیچھے کیوں چلی گئی؟ جب تک میرٹ کو بحال نہیں کیا جاتا، پاکستان کرکٹ کی تباہی کا سفر جاری رہے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت اور آسٹریلیا 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلیں گے

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت اور آسٹریلیا 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلیں گے

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت اور آسٹریلیا 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلیں گے

    ..اصغر علی مبارک…

    بھارت اور آسٹریلیا 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلیں گے، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دے کر گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پوری کیوی ٹیم 45.3 اوورز میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی،

    چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ اور مجموعی طور پر دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے ورون چکرورتی نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 ; سیمی فائنل مین کون کس سے ٹکرائے گا؟

    چیمپئنز ٹرافی 2025 ; سیمی فائنل مین کون کس سے ٹکرائے گا؟

    چیمپئنز ٹرافی 2025: سیمی فائنل مین کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ ہوگیا

    دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں چار ٹیمیں پہنچ گئی جس کے بعد اُن کے میچز بھی کنفرم ہوگئے ہیں۔

    سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہنچی ہیں۔ بھارت نے گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست بھی دے دی، سیمی فائنل کا ایک میچ دبئی جبکہ دوسرا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    دبئی میں چار مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔

    سیمی فائنل میں جیتنے والی دو ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، اگر بھارت نے رسائی حاصل کی تو فائنل دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی.

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی.

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا دیا

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارہویں گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی۔بھارت کی جانب سے ملنے والے 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 46 ویں اوور میں205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن 81 رنز بناکر نمایاں رہے ، انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ مچل سینٹنر نے28، ول ینگ نے 22 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 42 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ کلدیپ یادو نے 2، ہاردک پانڈیا، اکشرپٹیل اور جدیجا نے ایک ایک وکٹ لی۔

    قبل ازیں دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے، شریاس آئیر 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہارڈک پانڈیا 45 اور اکشر پٹیل نے 42 رنز بنائے۔

    بھارتی بیٹر کے ایل راہول 23 ، روینڈرا جڈیجا 16، کپتان روہت شرما 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی 11 ، محمد شامی 5، شبھمن گل 2 اور کلدیپ یادیو نے ایک رن بنایا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5 وکٹیں حاصل کیں، مچل سینٹنر، ول او رورکے ، کائیل جیمیسن اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

    قبل ازیں ٹاس کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کانووے کی جگہ ڈیرل مچل کو ٹیم میں شامل کیا ہے، بھارت کو کم سے کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    بھارتی کپتان روہت شرما نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیے نتائج زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سپنرز نےگزشتہ میچز میں بھی اہم کردارادا کیا، ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

    بھارت کا سکواڈ: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی

    نیوزی لینڈ کا سکواڈ: کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے

  • چیمپئنز ٹرافی : پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی : پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : پی سی بی نے بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کر دیا۔

    لاہور یکم مارچ ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دو میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی مکمل واپسی کا اعلان کیا ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بغیرگیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔

    متاثرہ میچوں میں 25 فروری کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور 27 فروری کو بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان شامل ہیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پی سی بی ٹکٹ کی واپسی کی پالیسی کے مطابق ٹکٹ ہولڈر مکمل رقم کی واپسی کے اہل ہیں اگر۔ * میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو۔ * تمام انکلوژر کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گے۔

    ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔

    اہل ٹکٹ ہولڈرز پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان منتخب TCS آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں (تاخیر سے کی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا)۔

    ریفنڈ کے لیے مندرجہ ذیل کی ضرورت ہوگی:

    خریداری کے ثبوت کے طور پر ایک اصل / اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کریں۔

    خریدار کو رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے ذاتی طور پر TCS آؤٹ لیٹ جانا ہوگا۔ اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعوی نہیں کرسکتا۔

    درج ذیل TCS آؤٹ لیٹس ہیں جہاں ٹکٹ ہولڈرز جا کر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں:

    * فیصل آباد – ہریانوالہ ایکسپریس سینٹر، 270 -B ہریانوالہ چوک نزد شوکت فیبرکس

    * گوجرانوالہ – نیو ایریا آفس ایکسپریس سینٹر، بالمقابل جامعہ عزیزیہ اور سپر ایشیا جی ٹی روڈ۔
    حیدرآباد ۔ ایریا آفس ایکسپریس سینٹر، ٹویوٹا موٹرز سائٹ ایریا کے قریب آٹوبھن روڈ

    * اسلام آباد – I-9 ایکسپریس سینٹر، پلاٹ نمبر 394-A پوٹھوہار روڈ نزد پولیس اسٹیشن سیکٹر I-9/3

    * کراچی – ہیڈ آفس ایکسپریس سینٹر، 101-104 سی اے اے کلب روڈ نزد حج ٹرمینل – 3؛ اور اتحاد فلیگ شپ ایکسپریس سینٹر، 15-C لین 10 فیز 6

    لاہور – گلبرگ ایکسپریس سینٹر، 58/D-1 گلبرگ- III؛

    اور ٹھوکر نیاز بیگ ایکسپریس سینٹر، علی ٹاؤن اسٹاپ، نزد ایچ بی ایل رائیونڈ روڈ۔

    * ملتان – ایریا آفس ایکسپریس سینٹر، 985/B، ترین روڈ

    * راولپنڈی – کھنہ ایکسپریس سینٹر، ٹی سی ایس ریجنل آفس، فضائیہ کالونی لنک روڈ کے قریب۔

    * پشاور – رنگ روڈ ایریا آفس ایکسپریس سینٹر، رنگ روڈ نیلم سی این جی موٹر وے کے قریب۔

    * کوئٹہ – جناح روڈ ایکسپریس سینٹر، نزد ڈاکٹر بانو روڈ، مین جناح روڈ۔

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

    افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی،

    بہتر رن ریٹ پر جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ۔ نیوزی لینڈ،بھارت ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

    گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکےہیں جب کہ گروپ بی سے جنوبی افریقا اور آسڑیلیا کی ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے، اور گروپ بی سے آسٹریلیا نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

    گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

    گزشتہ روز آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا جس کے بعد افغان ٹیم کے لیے اگر مگر کی صورت حال پیدا ہوگئی تھی تاہم اب تمام امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔

    اس سے قبل دفاعی چیمپیئن پاکستان بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم ایک بھی گروپ میچ جیتنے میں ناکام رہی،

    تاہم 27 فروری کو بارش کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کو ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے 29.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    انگلش ٹیم میچ کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی جب اوپننگ بیٹر فل سالٹ 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد جیمی اسمتھ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ پھر بیٹرز وکٹ پر آتے اور جاتے رہے، اور 38.2 اوورز میں پوری ٹیم 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

    آج کے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ جوفرآرچر 25 اور بین ڈکٹ 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ملڈر اور مارکوینسن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مہاراج 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

    واضح رہے گروپ بی سے آسٹریلیا کی ٹیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

    آج اگر انگلینڈ 207 رنز سے فتح حاصل کرتا تو افغانستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جاتی۔ جبکہ انگلینڈ کی پہلے ہی ٹرافی سے باہر ہوچکی ہے، آج جنوبی افریقہ کے خلاف ان روایتی گروپ میچ تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے کہ میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔

    انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔

    انگلش سکواڈ ; انگلش سکواڈ کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور ثاقب محمود پر مشتمل ہے۔

    جنوبی افریقی ٹیم ; جنوبی افریقی ٹیم میں کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن سٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی شامل ہیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا افغانستان میچ گیلی آئوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ

    چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا افغانستان میچ گیلی آئوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ

    چیمپیئن ٹرافی 2025 کے دوران افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا،

    دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا۔

    آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

    لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دیا ،جواب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 109 رنز بنا لئے تھے کہ بارش شروع ہوگئی،مسلسل بارش کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

    قبل ازیں میچ کا ٹاس افغانستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،افغانستان کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

    صدیق اللہ85رنز بنا کر نمایاں رہے،ابراہیم زدران22،حشمت اللہ شاہدی20 رنز بنا سکے،راشد خان 19اوررحمت شاہ12رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،عظمت اللہ عمرزئی نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپااوراسپینسر جانسن نے 2،2وکٹیں لیں جبکہ بین ڈوار شیئس نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

    افغان سکواڈ ; افغان سکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

    آسٹریلین ٹیم ; آسٹریلوی سکواڈ کپتان سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن پر مشتمل ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی ; انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی ; انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان

    لندن ; انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔جوز بٹلر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم ان کی قیادت میں اچھا کھیل پیش نہیں کرسکی

    اور ان کی کپتانی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نتایج مایوس کن رہے۔جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے،مشکل وقت جلد گزر جائے گا اور میں اپنی کرکٹ سے حقیقی معنوں میں لطف اندوز ہو سکوں گا۔ جنوبی افریقا کے خلاف میچ جوز بٹلر کا بطور کپتان آخری میچ ہوگا۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو اب تک اپنے دونوں میچوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ کو ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور دوسرے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی

    یاد رہے بٹلر کو جون 2022 میں ایون مورگن کا جانشین مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے اسی سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ لیکن بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

error: Content is protected !!