Category: Worldcup 2026

  • چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    چیمپئنز ٹرافی: ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    لاہور: جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی میں سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    ڈیوڈ ملر نے بدھ کو قدافی سٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

    ملر نے نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کی آخری گیند پر 2 رنز لے کر 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔

    البتہ ملر چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں تیز ترین سنچری سکور کرنے والے بیٹر بن گئے، ان کی 67 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

    اس سے قبل بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے 2002 میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر سنچری بنائی تھی جو اس وقت تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تھا۔

    اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہی 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے بھی انگلینڈ کے خلاف 77 گیندوں پر سنچری بنا کر سہواگ کا ریکارڈ برابر کیا۔

  • چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کیخلاف سنچری، کئی ریکارڈز رویندرا کے نام

    چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کیخلاف سنچری، کئی ریکارڈز رویندرا کے نام

    چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کیخلاف سنچری، کئی ریکارڈز رویندرا کے نام

    لاہور: نیوزی لینڈ کے نوجوان اوپنر راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار سنچری سکور کر کے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

    بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 101 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کین ولیمسن نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔

    363 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بنا سکی۔

    راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری سکور کرنے کے بعد منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا، رویندرا کیریئر کی ابتدائی 5 ون ڈے سنچریاں آئی سی سی ایونٹس میں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔

    راچن نے 32 ون ڈے میچز میں 1196 رنز سکور کیے ہیں جس میں 5 سنچریاں شامل ہیں اور یہ تمام سنچریاں انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس میں بنائی ہیں۔

    بائیں ہاتھ کے راچن نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنے ڈیبیو ٹورنامنٹ کے دوران 3 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ انہوں نے رواں چیمپئنز ٹرافی میں پہلے بنگلادیش اور پھر جنوبی افریقا کے خلاف سنچری سکور کی۔

    راچن آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں تیز ترین 5 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ صرف 13 اننگز میں حاصل کیا، اس کے علاوہ راچن رویندرا چیمپئنز ٹرافی کے ایک ہی ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

  • چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا.

    چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا.

    چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا.

    …… .. اصغر علی مبارک ….. ..

    چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راچن رویندرا اور کین ولیمسن کی شاندار سینچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے، پروٹیز نے ڈیوڈ ملر کی سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنائے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنانے کا ریکارڈ تیسری بار ٹوٹا ہے۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں چیمپئنز ٹرافی کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹا تھا

    جب انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 352 رنز کا ہدف دیا، تاہم آسٹریلیا نے اسی میچ میں یہ ہدف حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 20 رنز پر ہی گرگئی جب ریان رکلٹن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ کپتان ٹمبا باووما نے راسی وین ڈار ڈوسن کے ساتھ ملکر 105 رنز کی شراکت قائم کی،

    اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں لیکن دونوں اپنی اننگز کو آگے نہیں بڑھاسکے۔ کپتان ٹمبا 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ڈوسن کی اننگز 69 رنز پر ختم ہوگئی

    جس کے بعد ایڈن مارکرم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ 31 رنز ہی بناسکے۔جنوبی افریقی کھلاڑی ہینرک کلاسن ون ڈے انٹرنیشنل میں اچھی فارم میں تھے اور ٹیم کو ان سے امید بھی تھی کہ وہ میچ کو کسی حد تک دلچسپ بنائیں گے

    لیکن بدقسمتی سے وہ صرف 3 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ویان ملڈر 8، مارکو جانسن 3، کیشو مہاراج 1، کاگیسو ربادا 16 رنز بناسکے،

    ڈیوڈ ملر آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور انہوں نے آخری گیند پر اپنی سینچری مکمل کی، وہ 67 گیندوں پر 100 رنز بنانے میں کامیاب رہے جس میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر 3، میٹ ہینری اور گلین فلپس 2،2 جب کہ مائیکل بریس ویل اور راچن رویندرا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    نیوزی لینڈکی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ول ینگ اور ٹام لیتھم کے علاوہ تمام بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ول ینگ 21 اور ٹام لیتھم 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کے لیے 164 رنز کی اہم شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے پہلے اپنی نصف سینچریاں اور پھر سینچریاں مکمل کیں۔

    راچن رویندرا 101 گیندوں پر ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کین ولیمسن نے 94 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

    ڈیرل مچل نے 37 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی اور گلین فلپس نے بھی 27 گیندوں پر 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے لنکی نگیڈی نے 3، کاگیسو ربادا نے 2 اور ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

  • بھارت سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ سربراہان کی قذافی سٹیڈیم لاہور آمد

    بھارت سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ سربراہان کی قذافی سٹیڈیم لاہور آمد

     بھارت سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ سربراہان کی قذافی سٹیڈیم آمد

    لاہور: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کےلیے خصوصی دعوت پر جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بھارت، بنگلادیش اور زمبابوے کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان و اعلیٰ حکام قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بھارت، بنگلادیش اور زمبابوے کے کرکٹ بورڈز کے سربراہان کا خیر مقدم کیا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا، صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ فاروق احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر کرکٹ جنوبی افریقہ فولیٹسی موسیکی، نائب صدر کرکٹ جنوبی افریقہ ڈاکٹر محمد موسی جی، ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کرکٹ راجر ٹوزز اور دیگر اعلیٰ حکام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اور میچ دیکھا۔

    کرکٹ بورڈز کے سربراہان نے دوسرا سیمی فائنل میچ دیکھنے کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے بہترین انتظامات اور شاندار مہمان نوازی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔

  • بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا بی سی سی آئی کا نہیں بھارتی سرکار کا فیصلہ ہے ; راجیو شکلا

    بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا بی سی سی آئی کا نہیں بھارتی سرکار کا فیصلہ ہے ; راجیو شکلا

    انڈین ٹیم کا پاکستان نہ آنا بی سی سی آئی کا نہیں بھارتی سرکار کا فیصلہ ہے: راجیو شکلا

    لاہور: بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پرمسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر آسٹریلیا جیتتا تو فائنل لاہور میں ہی ہوتا، بھارت کا نہ آنا بی سی سی آئی کا نہیں بھارتی سرکار کا فیصلہ ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پرمسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اور لاہور آکر بہت اچھا لگ رہا۔

    راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت اچھے طریقے سے اس ٹورنامنٹ کو آرگنائز کیا ہے، چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔

    بی سی سی آئی کے نائب صدرنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انڈین ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے، انڈین کرکٹ بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔

    راجیو شکلا نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے اس وقت صورت حال برقرار ہے، دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی۔

  • آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    تاہم وہ ٹی ٹوئنٹی کےلیے دستیاب رہیں گے۔

    اسٹیو اسمتھ نے منگل کو بھارت کے خلاف آسٹریلیا کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    اسمتھ نے میچ کے بعد ساتھیوں سے کہا کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے دستیاب رہیں گے۔

    سن 2010 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لیگ اسپننگ آل راؤنڈر کے طور پر ڈیبیو کرنے کے بعد اسمتھ نے 170 ون ڈے میچز میں 43.28 کی اوسط سے 5800 رنز بنائے جس میں 12 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں اور 34.67 کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کیں۔

    آسٹریلیا کی 2015 اور 2023 آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کے رکن، سمتھ 2015 میں ون ڈے کے کپتان بنے اور پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں عبوری بنیادوں پر اپنے فائنل میچ میں کپتانی سنبھالی۔

  • نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گیا

    نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گیا

    دوسرا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ کو شکست، نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    364 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی، ڈیوڈ ملر کی سنچری بھی کسی کام نہ آئی۔

    پروٹیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ٹیمبا باووما اور ریان رکیلٹن نے کیا تاہم ریان رکیلٹن 20 رنز کے مجموعی سکور پر 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹیمبا باووما 56 رنز بناکر چلتے بنے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے رسی وین ڈیر ڈوسن 69، ایڈن مارکرم 31، ویان مولڈر 8 ، ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن 3، 3 ، کیشو مہاراج ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، کگیسو ربادا 16 رنز بناسکے جبکہ ڈیوڈ ملر 100 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر نے 3، گلین فلپس اور میٹ ہنری نے 2،2 جبکہ مائیکل بریسویل اور راچن رویندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں قذاقی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز بنائے، راچن رویندرا 108 اور کین ولیمسن 102 رنزکیساتھ نمایاں رہے۔

    کیوی اوپنرز ول ینگ اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ول ینگ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے راچن رویندرا 108، کین ولیمسن 102 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    کیویز کی چوتھی وکٹ 257 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ٹام لیتھم 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے پانچویں وکٹ 314 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیرل مچل 49 رنز بناکر چلتے بنے، مائیکل بریسویل 16 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، گلین فلپس 49 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقا کی طرف سے لنگی نگیڈی نے 3، کاگیسو ربادا نے 2 اور ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے، چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک آئی سی سی ٹورنامنٹس میں 11 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، ان میں سے سات میں کیویز نے کامیابی حاصل کی۔ سنہ 2017 کے بعد سے دونوں ٹیموں کا صرف تین ون ڈے میچز میں سامنا ہوا جن میں سے دو ورلڈ کپ اور ایک حالیہ سہ فریقی سیریز کا میچ شامل ہے۔

    جنوبی افریقی ٹیم ; پروٹیز سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، ریان رکیلٹن، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی پر مشتمل ہے۔

    کیوی سکواڈ ; نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندر، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اورورک شامل ہیں۔

  • پی سی بی کا دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کرکٹ کو فری افطار کروانے کا اعلان

    پی سی بی کا دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کرکٹ کو فری افطار کروانے کا اعلان

    پی سی بی کا دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کردیا۔

    پی سی بی کی جانب سے بدھ 5 مارچ کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ و جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے۔

    شائقین سٹیڈیم کے اندر فوڈ سٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔

  • بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

    بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

     چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔

    دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ویرات کوہلی کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شریاس ایر 45، ہاردک پانڈیا 28، کپتان روہت شرما 28، اکشر پٹیل 27 اور شبھمن گل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کے ایل راہول 42 اور رویندر جڈیجا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 جبکہ کوپر کونولی اور بین ڈوارسہوئس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 50 ویں اوور میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    کینگروز کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس کیرے 61، ٹریوس ہیڈ 39، مارنس لبوشین 29، بین ڈوارسہوئس 19، جوش انگلس 11، نیتھن ایلس 10، گلین میکسویل 7، ایڈم زیمپا 7 اور کوپر کونولی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، ورون چکروتی اور رویندر جڈیجا نے 2، 2 جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔

    اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ کینگروز پر اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے۔

    آسٹریلوی سکواڈ ; آسٹریلوی سکواڈ میں کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، سٹیو سمتھ، مارنوس لبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین دروشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا شامل ہیں۔

    بھارتی ٹیم ; بھارتی ٹیم روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، محمد شامی، کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی پر مشتمل ہے۔

    یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی ،سیمی فائنل، روہت شرما نے آسٹریلین ٹیم کو سخت حریف قرار دے دیا

    چیمپئنز ٹرافی ،سیمی فائنل، روہت شرما نے آسٹریلین ٹیم کو سخت حریف قرار دے دیا

    چیمپئنز ٹرافی ،سیمی فائنل، روہت شرما نے آسٹریلین ٹیم کو سخت حریف قرار دے دیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے اپنے مدمقابل آسٹریلین ٹیم کو شاندار اور سخت حریف قرار دیا ہے۔

    دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے روہت شرما انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں جیت کے لیے بیٹنگ اور بولنگ یونٹ کے طور پر بہترین کارکردگی دکھانی ہو گی۔

    روہت شرما کا کہنا تھا کہ ورون چکرورتی کی لینتھ اور سپیڈ وارئٹی شاندار ہے، وہ بڑی وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دبئی کی سلو پچ پر سپنرز ہی میچر ونر ثابت ہو سکتے ہیں۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورون مخالفین کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور بڑے میچز جتوا سکتے ہیں، دبئی میں ٹورنامنٹ سے پہلے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، بھارت کو اپنی حکمت عملی پر قائم رہنا ہو گا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی مڈل آرڈر نے دباؤ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔

    روہت شرما نے یہ بھی کہا کہ مڈل آرڈر نے دباؤ میں کارکردگی دکھائی تو مزید مخالفین کو بھی شکست دے سکتے ہیں، دبئی کے 3 میچز میں مختلف حالات میں بیٹنگ اور بولنگ کمبی نیشنز کو آزمایا ہے۔

error: Content is protected !!