دیگر سپورٹس کرکٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پشاور زلمی کے محمد اکرم ،کوچ ڈیرن سیمی اورہاشم آملہ کی ملاقات

پشاور(نمائندہ تیمور عباس) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان میں موجود پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملہ نے چیئرمین جاوید آفریدی اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پشاور زلمی محمد اکرم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی کی آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کردار پر کرکٹرز کو سراہا،آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی

https://youtu.be/UaZaXjJahXc

آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی،مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا،مہمانوں نے پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیا پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور کرکٹرز نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا

Related Articles


Back to top button