ہاکی

پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی واپسی، بیلجیم ماسٹرز ٹیم کا دورہ متوقع

بیلجیم ماسٹرز ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان، ٹورنامنٹ میں بڑا مقابلہ متوقع

لاہور – بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بیلجیم کی ٹیم پاکستان میں منعقد ہونے والے 6 نیشن ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بیلجیم ماسٹرز ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اور ٹیم کی 6 نیشن ٹورنامنٹ میں شرکت متوقع ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بیلجیم کی ٹیم کے دورے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول اور میچز کے مقامات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ہاکی حلقوں کا کہنا ہے کہ بیلجیم ماسٹرز ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کے فروغ میں مدد ملے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی ہاکی دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔

بیلجیم کا شمار دنیا کی مضبوط ہاکی ٹیموں میں ہوتا ہے، اور اس کی ماسٹرز ٹیم میں تجربہ کار اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہوں گے۔

Related Articles


Back to top button