سکواش

چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد / سپورٹس لنک ڈیسک: چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026 کل 24 نومبر سے 28 نومبر تک مشف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان ایئر فورس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس 5 روزہ ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کے 24 کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ان میں 8 پاکستانی کھلاڑی اور 16 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جو مصر، ملائیشیا، فرانس، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، بیلجیئم اور ہانگ کانگ، چائنہ سے آئے ہیں۔

چیمپئن شپ چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔ اس کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا اور پاکستان کی اسکواش میں تاریخی ساکھ بحال کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اسی مشف اسکواش کمپلیکس میں حال ہی میں 23 ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ ہوئی تھی، جس میں پاکستان نے مینز ٹائٹل جیتا تھا۔

چیمپئن شپ میں سینئر سول و عسکری حکام، سابق اسکواش لیجنڈز اور کھیلوں کی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

Related Articles


Back to top button