کرکٹ

انٹرلوپ وہیل چیئر قائداعظم ٹرافی 2026: بلوچستان اور پنجاب کی شاندار فتوحات

انٹرلوپ وہیل چیئر قائداعظم ٹرافی 2026: بلوچستان اور پنجاب کی شاندار فتوحات

کراچی: انٹرلوپ وہیل چیئر قائداعظم ٹرافی 2026 کے دلچسپ مقابلوں میں بلوچستان اور پنجاب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت کر ایونٹ میں اہم کامیابیاں حاصل کرلیں۔ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیرِ انتظام ملک کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ایونٹ فیصل آباد کے بوہڑاں والی گراؤنڈ میں جاری ہے۔ ایونٹ کے دوسرے دن کھیلے گئے میچز میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے میں آئے۔ چوتھے میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ عظمت شاہ نے 56 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ جواب میں بلوچستان نے 16 اوورز میں 3 وکٹوں پر 173 رنز اسکور کیے، مبین اقبال نے 74 اور ایم فیاض نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ میچ کا فیصلہ ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت ہوا اور بلوچستان کو 27 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ اس سے قبل تیسرے میچ میں پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ اسامہ طارق نے 74 رنز جبکہ ایم علیم نے 64 رنز اسکور کیے۔ سندھ نے ہدف کے تعاقب میں بھرپور مقابلہ کیا اور 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔ ساجد عباسی اور ملک سیف نے 63، 63 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، تاہم پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ ٹورنامنٹ میں جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ صبح 9:30 بجے پنجاب اور گلگت کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دوپہر 2:30 بجے آزاد کشمیر اور بلوچستان کے درمیان ہوگا۔

Related Articles


Back to top button