Games اتھلیٹکس

اسلام آباد میں کڈز ایتھلیٹکس ورکشاپ اختتام پذیر، 50 نئے کوچز تیار

کڈز ایتھلیٹکس پریکٹیشنرز ورکشاپ اختتام پذیر، 50 نئے کوچز تیار

اسلام آباد، (نواز گوھر) ورلڈ ایتھلیٹکس کی جانب سے کڈز ایتھلیٹکس پریکٹیشنرز کی تربیت کے لیے منعقدہ ورکشاپ آج اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی اس ورکشاپ میں ڈی ایچ اے کے تعلیمی اداروں سے 16 مرد اور 5 خواتین فزیکل ایجوکیٹرز نے شرکت کی۔

کڈز ایتھلیٹکس پروگرام کی لیڈ پریکٹیشنر میڈم نبیلہ کامران کورس ڈائریکٹر تھیں۔ آخری روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈی ایچ اے بریگیڈیئر ہاشمی مہمان خصوصی تھے۔
مہمان خصوصی نے پیرس اولمپکس 2024 میں ملک کا نام روشن کرنے پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

بریگیڈیئر ہاشمی نے تمام پریکٹیشنرز پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں کڈز ایتھلیٹکس متعارف کروائیں تاکہ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس سے قبل ڈی ایچ اے کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے کڈز ایتھلیٹکس سرگرمیوں میں حصہ لیا اور پروگرام میں بھرپور جوش و خروش اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

ایک تاریخی اقدام کے طور پر ورلڈ ایتھلیٹکس نے 2025 اور 2026 کے لیے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو ایک ایک ورکشاپ دی تھی، جو کامیابی سے مکمل ہو گئیں اور اس سے پاکستان میں کڈز ایتھلیٹکس کے لیے 50 کوچز کی نئی کھیپ تیار ہو گئی ہے۔

Related Articles


Back to top button