PSL2026
بابر اور مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری قائم کردی
بابر اور مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری قائم کردی
پشاور زلمی کی جوڑی بابر اعظم اور کوشل مینڈس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم اور کوشل مینڈس نے دوسری وکٹ پر 191 رنز بناڈالے۔ میچ میں کوشل مینڈس نے 109 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے ناقابلِ شکست 87 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل میں سب بڑی شراکت کے ریکارڈ میں بھی بابر اعظم شامل تھے۔ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابر اعظم اور شرجیل خان نے 2021 میں 176 رنز کی شراکت بنائی تھی۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے بڑی پارٹنرشپس 1. بابر اعظم اور کوشل مینڈس — 191 رنز 2. بابر اعظم اور شرجیل خان — 176 رنز 3. بابر اعظم اور صائم ایوب — 162 رنز 4. ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس — 162 رنز 5. بابر اعظم اور لیام لیونگ اسٹون — 157 رنز بابر اعظم کا نام بار بار اس فہرست میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ واقعی پی ایس ایل پر راج کر رہے ہیں — ایک طرح سے “پی ایس ایل کے بادشاہ