کرکٹ

بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ڈھاکا: بنگلا دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پہلے ون ڈے میچ میں بنگلادیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری 31 ویں اوور میں 114 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تاہم 115 رنز کا ہدف بنگلہ دیشی نے ٹیم 16 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا، صاحبزادہ فرحان اور معاز صداقت نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے تاہم صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔ پاکستانی اوپنرز سمیت ٹاپ بیٹنگ آرڈر بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور پاکستانی بلے باز غیر محتاط اسٹروک کھیلتے ہوئے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے اور 70 کے مجموعی اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف 37 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جب کہ صاحبزادہ فرحان 27، محمد رضوان 10 اور معاذ صداقت 18 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، اس کے علاوہ شامل حسین 4، سلمان علی آغا 5 اور حسین طلعت 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ وسیم جونیئر اور عبدالصمد کوئی رنز نہیں بناسکے۔ اس طرح بنگلادیشی بولرز نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور پوری ٹیم کو 30.1 اوورز میں 114 رنز پر چلتا کردیا جب کہ پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان ٹیم اپنے کم ترین اسکور پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کے خلاف ون ڈے میں 114 رنز کم ترین اسکور ہے۔ بنگلادیش کے ناہید رانا کے ون ڈے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 115 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے جارحانہ انداز اپنایا، اوپنر تنزید حسن نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ نجمل حسین شانتو نے 27 اور سیف حسن نے 4 رنز بنائے جب کہ لٹن داس 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 15.1 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ با آسانی 8 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا اور یوں 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Related Articles


Back to top button