کرکٹ
بھارتی لڑکی کی خاطر پاکستان کو الوداع کہنے والا کرکٹر
جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کے معروف لیگ اسپنر عمران طاہر کی بالنگ کے سب ہی قائل ہیں تاہم یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے ایک بھارتی نژاد جنوبی افریقی لڑکی سے محبت کی خاطر پاکستان کو خیرباد کہا تھا۔لاہور میں 28مارچ 1979 ء کو پیداہونے والے عمران طاہر نے اسکول کی تعلیم کے ساتھ ہی کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔عمران طاہر پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں ، جب 1998ء میں پاکستانی ٹیم انڈر 19ورلڈکپ کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ گئی، تو وہاں عمران کی ملاقات ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ سمیّہ دلدار سے ہوئی اور وہ انہیں دل دے بیٹھے۔