کرکٹ

پی سی بی نے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

اسلام آباد / نوازگوھر - پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 سیزن کے لیے آٹھ ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ویمن کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کرکٹرز قومی ٹیم کی اہم رکن ہیں جنہوں نے حالیہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ کو مزید مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے اور کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ آئندہ سیزن میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

پی سی بی کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان ویمنز ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے کی تیاری کر رہی ہے۔

پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے تحت فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے، منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

 پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں اے کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔  

ویمن کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا تعین ان کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پی سی بی نے 5 کیٹیگریز میں 20 خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیے تھے، تاہم نئے سیزن کے لیے کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی تعداد کم کر کے 8 کر دی گئی ہے اور کیٹیگریز کی تعداد بھی 5 سے کم کر کے 3 کر دی گئی ہے۔

Related Articles


Back to top button