Games دیگر سپورٹس

خیبرپختونخوا مینارٹی سپورٹس فیسٹیول 23 مئی سے پشاور میں منعقد ہوگی ،تاشفین حیدر

خیبرپختونخوا مینارٹی سپورٹس فیسٹیول 23 مئی سے پشاور میں منعقد ہوگی ،تاشفین حیدر

فیسٹول میں اقلیتی برادری کے کھلاڑی کرکٹ ،

والی بال ،رسہ کشی سمیت مختلف مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔ ڈی جی سپورٹس

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا میں اقلیتی برادری کے کھلاڑیوں کے لیے سپورٹس فیسٹول 23 مئی سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں صوبہ بھر سے اقلیتی برادری کے کھلاڑی کرکٹ ،والی بال ، رسہ کشی سمیت مختلف مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے اس سلسلے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان تاج محمد خان ترند ن فیسٹیول کا باضابط افتتاح23 مئی بروز ہفتہ صبح نو بجے طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاورمیں کرینگے ۔ فیسٹول کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی و صدر انصاف مینارٹی ونگ وزیرزادہ، سابق ایم پی اے و سیکرٹری انصاف مینارٹی ونگ راوی کمار اور سینئر نائب صدر وقاص کھوکھر، عدنان جوزف شامل ہیں ۔ اس فیسٹول کا مقصدصوبائی حکومت کے کے منشور کے مطابق تمام طبقات کو مساوی بنیادوں پر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ کھلاڑیوں کے لیے سفری اخراجات (ٹی اے/ڈی اے) اور رہائش کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Articles


Back to top button