دیگر سپورٹس

ساتویں انٹر ڈویژنل ویمن ٹگ آف وار چیمپئن شپ آج سے حیدرآباد میں شروع ہوگی

ساتویں انٹر ڈویژنل ویمن ٹگ آف وار چیمپئن شپ آج 19 جولائی سے حیدرآباد میں شروع ہوگی

عریبہ بنت ندیم کپتان مقرر، فہمیدہ ضمیر مینجر، محمد ہارون کوچ، ریحان اکرم میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) حیدرآباد ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ساتویں انٹر ڈویژنل ویمن ٹگ آف وار چیمپئن شپ 19 جولائی سے حیدرآباد کے پبلک اسکول میں شروع ہوگی، جو 20 جولائی تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں سندھ بھر کے تمام ڈویژنز کی خواتین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کراچی کی ٹیم کے انتخاب کے لیے کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، جس میں 30 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین جاوید اقبال، نصرت حسین، فہمیدہ ضمیر، محمد ندیم، محمد ہارون، سید فرحان الدین، خالدہ ناس اور چوہدری تنویر شامل تھے۔ صدر سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن گلفراز احمد خان نے کراچی ٹیم کا باقاعدہ اعلان کیا۔ ٹیم کی قیادت نیشنل چیمپئن شپ کی برانز میڈلسٹ، سندھ گیمز کی گولڈ میڈلسٹ اور تین مرتبہ انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی اریبہ بنت ندیم کریں گی۔ دیگر منتخب کھلاڑیوں میں طاہرہ سلطان، نمرہ ندیم، عریشہ مہک، مریم عباسی، حدیثہ صادق، فرزا اسماعیل، مہیر، فضاء حسین اور ہمنہ خان شامل ہیں۔ ٹیم کی منیجر کے فرائض فہمیدہ ضمیر انجام دیں گی، جبکہ کوچ کی ذمہ داری محمد ہارون کو سونپی گئی ہے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے محمد ریحان اکرم ایونٹ میں شریک ہوں گے۔ کراچی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ چیمپئن شپ میں شریک ہو رہی ہے، اور توقع ہے کہ وہ اپنے کھیل سے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی.

Related Articles


Back to top button