PSL2026 کرکٹ

ملتان سلطانز نے سابق قومی کرکٹر یاسر عرفات کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا

ملتان سلطانز نے سابق قومی کرکٹر یاسر عرفات کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا

ملتان: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے سابق قومی کرکٹر یاسر عرفات کو ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یاسر عرفات ٹیم کے کرکٹ امور، کھلاڑیوں کے انتخاب، کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کوآرڈینیشن اور آئندہ سیزن کی حکمت عملی کے ذمہ دار ہوں گے۔

اس سے قبل پی ایس ایل 11 میں گوہر شاہ عبوری طور پر کرکٹ معاملات کی نگرانی کر رہے تھے۔ ملتان سلطانز انتظامیہ نے یاسر عرفات کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ گوہر شاہ کا کہنا ہے کہ یاسر عرفات کی قیادت میں ملتان سلطانز کو آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاسر عرفات نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نمائندگی کی ہے اور دنیا بھر کی مختلف لیگز میں کوچنگ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ ملتان سلطانز انتظامیہ کو امید ہے کہ ان کے تجربے سے ٹیم کو آئندہ سیزن میں مزید مضبوطی ملے گی۔

Related Articles


Back to top button