سکواش

سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026: محمد عاصم خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026: محمد عاصم خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد ; سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے کوارٹر فائنل مقابلے مکمل ہوگئے۔ پاکستان کے محمد عاصم خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

انہوں نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے محمد شفیق کمال کو 1-3 سے شکست دی۔ مقابلہ 52 منٹ جاری رہا جس میں عاصم خان نے 11-8، 9-11، 11-8 اور 11-6 سے کامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل کے لیے مجموعی طور پر چار کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا، جن میں پاکستان کے محمد عاصم خان، ملائیشیا کے یی شیان سیو اور جواخیم چواہ، جبکہ مصر کے مروان عسال شامل ہیں۔

دیگر کوارٹر فائنل مقابلوں میں ملائیشیا کے یی شیان سیو نے مصر کے حازم حسام کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 83 منٹ جاری رہا۔ 

ملائیشیا کے جواخیم چواہ نے مصر کے محمد گوہر کو 2-3 سے ہرایا۔ یہ مقابلہ 68 منٹ تک جاری رہا۔ مصر کے مروان عسال نے کینیڈا کے ڈیوڈ بیلارجیون کو 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل جمعہ 27 نومبر کو سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کے محمد عاصم خان کا مقابلہ ملائیشیا کے یی شیان سیو سے ہوگا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے مروان عسال اور ملائیشیا کے جواخیم چواہ مدمقابل ہوں گے۔

پاکستانی اسکواش شائقین کو محمد عاصم خان سے سیمی فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی اور فائنل تک رسائی کی امید ہے۔

Related Articles


Back to top button