کرکٹ

ویرات کوہلی نے تاریخ رقم کردی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کپتان ویران کوہلی نے 2017 کی فارم کو جاری رکھتے ہوئے 2018 میں بھی عمدہ کھیل پیش کیا جس کی مدد سے انہوں نے نہ صرف بھارت کو پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کارنامہ انجام دیا بلکہ آئی سی سی ایوارڈز پر بھی اپنا نام درج کروادیا۔

مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کی گزشتہ 12 ماہ کی بہترین کارکردگی پر سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ’سر گارفلیڈ سوبرز ٹرافی‘ دیا گیا۔

https://twitter.com/twitter/statuses/1087601576154411013

ویرات کوہلی نے سفید لباس میں 2018 کے دوران 5 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے ایک ہزار سو 22 رنز اسکور کیے۔

اسی طرح آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی نے ٹیسٹ اور ون ڈے کا پلیئر آف دی ایئر کے لیے بھی ویرات کوہلی کا ہی انتخاب کیا۔

ایشیا کپ 2018 میں شرکت نہ کرنے والے ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کے مقابلے میں ون ڈے میں زیادہ بہتر کھیل پیش کیا اور ایک سال کے دوران صرف 14 میچز کھیل کر 133.55 کی شاندار اوسط سے 6 سنچریوں کی بدولت ایک ہزار 2 سو 2 رنز اسکور کیے۔

بھارتی کھلاڑیوں کا ایوارڈز جیتنے کا سلسلہ یہیں نہیں تھما بلکہ وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پَنٹ سال کے بہترین ابھرتے ہوئی کھلاڑی قرار پائے۔

https://twitter.com/twitter/statuses/1087585701732995072

اسی طرح ایسوسی ایٹس ٹیموں میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اسکاٹ لینڈ کے کیلم میک لائیڈ کے نام رہا جنہوں نے انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے میچز میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

https://twitter.com/twitter/statuses/1087624952910622721

سال کے بہترین امپائر کے شعبے میں ایک مرتبہ پھر ووٹنگ اکیڈمی نے سری لنکا کے کمار دھرمیسینا کا انتخاب کیا جس کے ساتھ ہی مسلسل دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ ان کے نام رہا۔

https://twitter.com/twitter/statuses/1087583183460331520

زمبابوے میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران میزبان ملک کے خلاف آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ کی 172 رنز کی ریکارڈ توڑ اننگز ٹی ٹوئٹی کی بہترین اننگز قرار پائی۔

https://twitter.com/twitter/statuses/1087589475860049920

نیوزی لینڈ کے کپتان بھی ایوارڈز کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوگئے اور انہیں آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

https://twitter.com/twitter/statuses/1087618180443529216

Related Articles


Back to top button