کرکٹ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سری لنکا پہنچنے پر شاندار روایتی استقبال
پاکستان ٹیم کا سری لنکا پہنچنے پر شاندار روایتی استقبال
سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کےلیے پاکستانی اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا۔ دوسرے گروپ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز ، صاحبزادہ فرحان ، عثمان خان، صائم ایوب، ابرار احمد، عبدالصمد اور خواجہ نافع کے علاوہ بیٹنگ کوچ محمد حنیف اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان شامل ہیں۔ آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے والے نسیم شاہ ، فخرزمان اور عثمان طارق نے بھی سکواڈ کو جوائن کر لیا, پاکستان ٹیم کے سری لنکا پہنچنے پر میزبان ملک کی جانب سے پاکستانی ٹیم کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کل رات مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے پریکٹس کرے گی