کرکٹ

ڈھاکہ میں ڈھاک بجا دی - پاکستان فائنل میں، بھارت فائنل سے باہر ہونے کے قریب!

پاکستان نے ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

دفاعی چیمپیئن بھارت کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکت ہوئی

ایک سو اسی رنز کا ہدف پاکستان نے نو وکٹوں پر آخری گیند پر حاصل کیا

نعمت اللہ نے آخری دو گیند پر چھکا اور چوکا مارا۔ نثار علی نے نصف سینچری بنائی

ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش ( سپورٹس لنک رپورٹر ) پاکستان نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا کر ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ انور کرکٹ اسٹیڈیم باشوندھرا میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

 بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر 179 رنز اسکور کیے ۔ کپتان درگاہ راؤ 62, سنجے کمار 30 اور دناوینکتیش 26 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

 بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان نے ہدف کئی بار اننگ میں اتار چڑھاؤ کے بعد بیس ویں اوور کی آخری گیند پر نو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

 آخری دو گیند پر جب سات رنز درکار تھے تو آل راؤنڈر نعمت اللہ نے پہلے چھکا اور پھر چوکا مار کر پاکستان کو فاتح بنادیا ۔

 کپتان نثار علی نے اکیاون گیندوں پر چونسٹھ رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ۔ 

محمد صفدر نے اکتیس رنز بنائے ۔ نثار علی کو میں آف دی میچ قرار دیا گیا لیکن انہوں نے اپنا ایوارڈ نعمت اللہ کے نام کر دیا۔ 

بدھ کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ہوگا جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں جگہ بنائے گی۔ جہاں اس کا مقابلہ بیس نومبر کو پاکستان سے ہوگا کھیلا جائے گا

Related Articles


Back to top button