کرکٹ

ٹیسٹ کرکٹ فٹنس، صبر اور مہارت کا امتحان ہے؛ سلمان علی آغا

ٹیسٹ کرکٹ فٹنس، صبر اور کردار کا امتحان ہے، نئے کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے؛ سلمان علی آغا

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ فٹنس، صبر، کردار اور مہارت کا امتحان ہے، یہ ہر دن، ہر گھنٹے اور ہر سیشن میں اپنا رنگ بدلتی ہے۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ "ٹیسٹ کرکٹ فٹنس، صبر، کردار اور مہارت کا امتحان ہے۔ یہ ہر دن، ہر گھنٹے اور ہر سیشن میں موڑ لیتی ہے۔ ایک ٹیم پہلے دو دن برتری کے باوجود بھی میچ کا رخ کھو سکتی ہے اور چیزیں بہت تیزی سے بدل جاتی ہیں۔"

انہوں نے نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کہا کہ "ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی بہت شاندار ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے۔ 

جس طرح انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے کردار کا مظاہرہ کیا، یہ کبھی آسان نہیں ہوتا، نروس ہونا فطری ہے لیکن انہوں نے مثبت ارادے کے ساتھ بیٹنگ کی، اسی طرح ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر ثاقب نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔"

سلمان علی آغا نے کہا کہ "یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اچھی علامت ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کریں گے۔

 راولپنڈی کی کنڈیشنز باؤلرز کے لیے بھی کافی چیلنجنگ ہیں کیونکہ فاسٹ باؤلرز سیون اور سوئنگ کے چکر میں اپنی لائن لینتھ کھو سکتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "میرے خیال میں یہ ایک مکمل پچ ہے جہاں اگر بیٹر اچھا کھیلے تو رنز بنا سکتا ہے اور باؤلر کے لیے بھی وکٹ لینے کا اچھا موقع ہے۔ مجھے لگتا ہے دوسرا ٹیسٹ بھی اسی انداز میں کھیلا جائے گا۔

 وکٹ میں کچھ لیٹرل موومنٹ ہوگی اور اچھی تکنیک والے بیٹرز بھی..." اور "ہمیں تینوں شعبوں میں اہم لمحات جیتنے ہوں گے اور ہم پہلے ٹیسٹ میں ان لمحات کو حاصل نہیں کرسکے۔"

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے، پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

Related Articles


Back to top button