کرکٹ

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، آسٹریلوی شین ڈائٹز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ بن گئے

شین ڈائٹز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا — آسٹریلوی کرکٹ کوچ شین ڈائٹز کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق 51 سالہ شین ڈائٹز فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ان کا پہلا اسائنمنٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ہوگا، جس کے لیے وہ کیریبین میں ہی قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے، جنہیں انہوں نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچایا۔ وہ بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز ویمنز ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔

وہ پاکستان ویمنز ٹیم کے تیسرے غیر ملکی کوچ ہوں گے۔ ان سے پہلے نیوزی لینڈ کے مارک کولز اور برمودا کے ڈیوڈ ہیمپ یہ ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

شین ڈائٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا کوچ بننا اعزاز کی بات ہے، انہیں 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی حمایت یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2028 میں پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، جو ہمارا بڑا ہدف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم پچھلے ایک سال سے مستقل ہیڈ کوچ کے بغیر تھی۔ سابق ٹیسٹ بلے باز محمد وسیم کے گزشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد عہدہ چھوڑنے کے بعد وہاب ریاض ٹیم کے مینٹور کے طور پر کام کر رہے تھے، جن کی قیادت میں ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 میں سے صفر اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف ایک میچ جیت سکی تھی۔

پی سی بی کو امید ہے کہ شین ڈائٹز کے تجربے سے ویمنز ٹیم نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

Related Articles


Back to top button