کرکٹ

ڈیرن سیمی لاہور میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے لگے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی ہونے کے بعد پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نجی مصروفیات پر لاہور میں موجود ہیں اور اپنے دورے کو بھرپور طریقے سے انجوائے کررہے ہیں۔آج ڈیرن سیمی نے لاہور میں نوجوانوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلی ، نوجوان ڈیرن سیمی کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر حیران اور خوش ہوئے۔سیمی نے ایک نوجوان کی بال کو بیمر قرار دیا اور فری ہٹ کا اشارہ کرکے سب فیز کو محظوظ کیا۔

https://twitter.com/i/status/1369246926818906113

ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ اور ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے عشائیے پر مدعو کیا تو سیمی نے تکہ کباب خود بناکر موقع کو یادگار بنایا۔ڈیرن سیمی جو ڈیرن سیمی خان کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مقامی شاپنگ مال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ورچوئل کرکٹ کھیلنے کے ساتھ فینز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ایم جی پاکستان کا بھی دورہ کیا۔

Related Articles


Back to top button