کرکٹ

یوراج سنگھ کا بڑا انکشاف، گلابی جوتوں والی کہانی نے تہلکہ مچا دیا

پرانی محبت کی کہانی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، Sorry For Ranveer Singh ٹرینڈ کرنے لگا!

اسلام آباد: بھارتی سابق کرکٹ پلئیر یوراج سنگھ نے ایک پوڈ کاسٹ میں ایسا انکشاف کر دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ یوراج سنگھ نے

Club Prairie Fire پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ 2007-08 کے آسٹریلیا ٹور کے دوران وہ ایک بالی ووڈ اداکارہ سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔

یوراج کے مطابق وہ اداکارہ اس وقت ایڈیلیڈ میں فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں، جب کہ اسی وقت بھارتی ٹیم بھی آسٹریلیا کے ٹور پر تھی۔ یوراج نے اداکارہ سے کہا کہ کچھ دن نہ ملیں کیونکہ ٹور بہت اہم ہے اور انہیں اپنی گیم پر فوکس کرنا ہے، مگر اداکارہ اس کے باوجود بھی بضد تھیں اور وہ بس میں چڑھ کر کینبرا تک ان کے پیچھے آ گئیں۔

یوراج سنگھ کہتے ہیں کہ وہ دو ٹیسٹ میچوں میں رنز نہیں بنا پا رہے تھے۔ جب انہوں نے اداکارہ سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ تو اس نے جواب دیا کہ میں تمہارے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں، میرا دل نہیں لگ رہا۔

بس پھر رات کو ملاقات ہوئی اور یوراج ساری رات اسے سمجھاتے رہے کہ دونوں کو اپنے کیریئر پر فوکس کرنا چاہیے، کیونکہ پرفارمنس کا پہلے ہی بیڑہ غرق ہو چکا ہے اور گیم پر فوکس نہیں ہو رہا۔

اگلے دن صبح بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایڈیلیڈ جانا تھا۔ ہوٹل میں اس اداکارہ نے رات کو یوراج کا سوٹ کیس پیک کر دیا اور صبح جب بس آنے میں صرف دس منٹ باقی تھے تو پتہ چلا کہ محترمہ نے یوراج کے شوز بیگ کے اندر ہی پیک کر دیے۔

یوراج سنگھ پریشان ہو گئے، اداکارہ نے فوری اپنے گلابی سلپ آنز (Pink Slip-ons) دے دیے۔ یوراج نے وہ جوتے پہنے اور ان جوتوں کو بیگ سے چھپانے کی کوشش کی، لیکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے دیکھ کر تالیاں بجائیں، بات وہ بھی سمجھ گئے تھے۔

یوراج کہتے ہیں انہیں ایئرپورٹ تک وہی گلابی جوتے پہن کر جانا پڑا اور بعد میں فلپ فلاپس خریدے۔

اب اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف *Sorry For Ranveer Singh* ٹرینڈ کر رہا ہے، کیونکہ وہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ *دیپیکا پڈوکون* تھیں۔ کیونکہ اس وقت یوراج سنگھ کا ان کے ساتھ چکر چل رہا تھا اور دیپیکا اسی وقت آسٹریلیا میں *Bachna Ae Haseeno* کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

یوراج سنگھ نے براہِ راست نام تو نہیں لیا مگر اشارے اتنے واضح تھے کہ سب سمجھ گئے، کیونکہ *Om Shanti Om* کے بعد 2007-08 کے آس پاس دونوں کے رشتے کی چہ مگوئیاں عام تھیں۔

اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جب سب کچھ ماضی کا حصہ بن چکا ہے اور دونوں اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہیں تو برسوں پرانی یہ کہانی اب کیوں سنائی گئی؟

Related Articles


Back to top button