نیشنل انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ مکمل

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 59 رنز کا ہدف 9.2 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبیداللہ ناٹ آؤٹ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس سے قبل بلوچستان کی پوری ٹیم 20.2 اوورز میں 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ ارحم دانش نے تین جبکہ تاج محمد اور حسنین عباس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سندھ کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد یوسف کے ناقابل شکست 76 رنز کی بدولت مقررہ 30 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ عبدالرافع اور محمد انس نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سندھ کی پوری ٹیم 20.1 اوورز میں 99 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ طلال محمود 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد صہیب نے 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ بلال بشیر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے 170 رنز کا ہدف دو گیندیں قبل 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اکبر علی نے 13 چوکوں کی بدولت 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبدالرحمٰن نے تین اور عبداللہ لطیف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ تیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ فیضان ریاست نے 54 اسکور بنائے۔ جنید خان نے 21 رنزدے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

error: Content is protected !!