پنجاب پولیس کا پی ایس ایل کرکٹرز کو اسٹیٹ گیسٹ سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس نے پاکستان سپر لیگ کے کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ اور وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی جی پنجاب کی زیرصدارت پی ایس ایل کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پی ایس ایل کیکھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ اور وی وی آئی پی سکیورٹی دیں گے، 550 سے زائد کیمروں سے روٹس اور سٹیڈیم کی مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ 7 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

error: Content is protected !!