پاکستان سپر لیگ میں بابر اعظم نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے نان وکٹ کیپنگ فیلڈر بن گئے۔

اتوار کے روز بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں 3 کیچز پکڑے اور پی ایس ایل میں  سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے نان وکٹ کیپنگ فیلڈر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل میں بابر کے مجموعی نان وکٹ کیپنگ کیچز کی تعداد 35 ہوگئی ہے، انہوں نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے  مجموعی طور پر 33 کیچز پکڑے ہیں۔

واضح رہےکہ بطور اسپیشلسٹ وکٹ کیپر سب سے زیاد 52 کیچز کامران اکمل کے ہیں۔

تعارف: newseditor