جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے خاتون بیٹر میگنون ڈیو پریز نے فوری طور پر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی پر اپنی سارا توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ چاہتی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ بھی گزاریں ، اپنے جاری بیان میں میگنون کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے چار آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلی ہوں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرکے ہمیشہ خوشی کا احساس ہوا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ اب وقت آگیا ہے کہ میں نوجوان کھلاڑیوں کیلئے جگہ خالی کرتے ہوئے ان کو موقع فراہم کروں
میگنون نے اپنے کیریئر میں 154 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 3760رنز سکور کئے ہیں 32 سالہ میگنون نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں کیا تھا اور انہیں جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی 46 میچوں میں قیادت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں سے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 24 میچ جیتے ہیں۔میگنون نے اپنے کیریئر میں صرف ایک ٹیسٹ میچ 2014 میں بھارت کیخلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے 102 رنز بنائے تھے تاہم اس ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔