سپینش لیگ،ریال میڈرڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیویا کو شکست دیدی

سپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیویا کو 2-3 سے ہرادیا، کریم بینزیما نے انجری ٹائم میں گول کرکے ٹیم فتح دلوائی۔ سپینش لیگ میں میچ ریال میڈرڈ اور سیویا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا، سیویا جسے لیگ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچنے کے لیے جیت کی ضرورت تھی اس نے آغاز بھی زبردست کیا۔رکیٹیچ نے 21 اور لامیلا نے 25 ویں منٹ میں گول کرکے دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی، دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ نے بہتر کھیل پیش کیا، 50ویں منٹ میں روڈریگو نے گول سکور کیا، 82 ویں منٹ میں ناچو نے مقابلہ برابر کردیا۔انجری ٹائم میں کریم بینزیما نے گول کرکے ریال میڈرڈ کو 2-3 سے فتح دلوادی، پوائنٹس ٹیبل پر ریا میڈرڈ 75 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔بارسلونا 60 پوانٹس لیکر دوسرے سیویا تیسرے نمبر پر ہے ۔

error: Content is protected !!