احمد شہزاد کی مدینہ منورہ میں جاوید میانداد کے ساتھ ملاقات

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے مدینہ منورہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی جاوید میانداد کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی تصویر کے ساتھ احمد شہزاد نے لکھا کہ مقدس شہر مدینہ منورہ میں لیجنڈ جاوید میانداد سے ملاقات ہوئی۔جاوید میانداد کے بارے میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ متاثر کن کھلاڑی اور شخصیت ہیں۔احمد شہزاد کی جانب سے گزشتہ روز بھی ایک بیان کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خوش نصیبی کہ روزہ رسول پر حاضری کی سعادت ملی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فخر زمان،شاداب خان، وقار یونس اور دیگر شامل ہیں۔

error: Content is protected !!