حارث رئوف کیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو لڑکیاں کچھ زیادہ ہی پریشان کرتی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حارث رئوف نے اپنے کیرئیر کے مشکل ترین دنوں سمیت کئی دیگر پہلوئوں کا تذکرہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں حارث رئوف نے کہا ‘کیرئیر کے آغاز پر جب لڑکیاں تنگ کرتی تھیں تو اچھا لگتا تھا لیکن اب برا لگنے لگا ہے، جب آپ ینگ ہوتے ہیں تو کوئی لڑکی آکر بات کرے یا تصویر لے تو آپ کو اچھا لگتا ہے لیکن وقت کے ساتھ یہ ساری باتوں سے آپ تنگ آجاتے ہیں’

 

۔میزبان سہیل وڑائچ کے سوال پر قومی کرکٹر نے بتایا کہ ‘لڑکی سادہ ہونی چاہیے جسے میری کرکٹ کے بارے میں زیادہ دلچسپی نہ ہو، اسے کرکٹ سے زیادہ میری فکر ہو’۔حارث رئوف کا کہنا تھا کہ ‘میں پسند کی شادی کو ارینج میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں’۔

error: Content is protected !!