یوم آزادی پر حکومت نے کھیلوں سے وابستہ مختلف شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور کبڈی فیڈریشن کے سربراہ چوہدری شافع کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف اور کبڈی کے کھلاڑی شفیق چشتی کیلئے بھی تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹس ارشد ندیم اور نوح دستگیر بٹ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکرگی کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔
کوہ پیما سرباز علی، کوہ پیما لٹل کریم، اسنوکر پلیئر احسن رمضان، کراٹیکا شاہدہ، اسکینگ کی کھلاڑی آمنہ والی، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مسعود جان اور مارشل آرٹس عرفان محسود کو بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ملے گا۔ان کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازنے کی باضابطہ تقریب 23 مارچ 2023 کو منعقد کی جائے گی۔