پاکستان جونیئر لیگ، سر ویون رچرڈز بھی مینٹور مقرر

پاکستان جونیئر لیگ میں لیجنڈری بلے باز سر ویوین رچرڈز کی بطور مینٹور شمولیت جاوید میانداد کیساتھ ویون رچرڈز لیگ کے مینٹور مقرر دونوں عظیم کھلاڑی لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم میں موجود ہوں گے ۔ویون رچرڈز کا کہنا ہے کہ میانداد کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہوںامید ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ ستارے سامنے آئیں گے

اس حوالے سے جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ رچرڈز ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ان کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہوگا ،پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کیلیے ایک بہترین ایونٹ ہوگا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری کوشیش ہوگی کے اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچائوں۔

error: Content is protected !!