افغان کمشنریٹ سپورٹس گالا،ویل چیئر کرکٹ ایونٹ اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس رپورٹر)افغان کمشنریٹ کے زیر اہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی افغان مہاجرین کیلئے سپورٹس گالاکے سلسلے میں کرکٹ اور فٹ بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہے،افغان مہرین کی سپیشل ٹیم نے فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی ۔ویل چیئرکرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ روز اسلامیہ کالج گرائونڈ پر اختتام پذیر ہوگیا،جسکے مہمان خصوصی مذکورہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل مجیدخان تھے،اس موقع پر افغان کمشنریٹ کے احمد نواز،فخر خان سمیت اسلامیہ کالج کے ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی،ایڈمن آفیسرحبیب الامین اور اسسٹنٹ رجسٹراربھی موجودتھے۔افغان کمشنریٹ کے زیر اہتمام کے بینر تلے سپورٹس گالابرائے افغان مہاجرین کا انعقاد کیاگیا،ویل چیئرکرکٹ ٹورنامنٹ میں افغان مہاجرین اور مقامی وئل چیئرکی ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل میچ میں افغان ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔ وائس چانسلرپروفیسر گل مجیدخان نے افغان کمشنریٹ کے حکام کی کاوشوں کو ہراہتے ہوئے کہاکہ وہ ہر سال باقاعدگی سے کیمپوں میں مقیم افغان مہاجرین نوجوانوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے کرکٹ،فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے تواترکیساتھ منعقدکرارہی ہے جوکہ خوش آئندہ اقدام ہے ،انکاکہناتھاکہ کھیل کودانسان کیلئے مفید ہے،طلبہ کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کیلئے اسلامیہ کالج کے گرائونڈمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دی جارہی ہے ۔افغان مہاجرین سپورٹس گالاکے سلسلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مراحل میں داخل ہوگیا،گزشتہ روز کوارٹر فائنل میچزمیں کوہاٹ مہاجرکیمپ کی ٹیم اور شمشتوکیمپ کی ٹیموں نے برتری حاصل کرلی۔

error: Content is protected !!