7 ویں ڈی جی کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

ساتوا ں ڈی جی سپورٹس کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی جس میں مختلف ایج گروپ کے 100 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، چیمپئن شپ کا باضابط افتتاح خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرآیاز، کوچز، ذاکر اللہ، شہریار، رومان گل، شاہ حسین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈائریکٹریٹ اف سپورٹس کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ساتواں ڈی جی سپورٹس کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ شروع ہوگئی جس میں جس میں مینز سنگل، مینز ڈبل، بوائز سنگل انڈر16، بوائز سنگل انڈر12، بوائز انڈر8 کے سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں

 

چیمپئن شپ 25 سے 29 اکتوبر تک جاری رہیگی، جس میں پاکستان پولیس، پاکستان ایئر فورس، ایس این جی پی ایل،پاکستان واپڈااور خیبرپختونخوا کے کھلاڑی مختلف ایج گروپ میں مد مقابل ہونگے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا مرتضیٰ خان،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ہونگے، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نمبر ٹو شعیب خان، پاکستان نمبر فائیو یوسف خلیل، پاکستان نمبر چھ برکت اللہ، پاکستان نمبر9 ثاقب عمر، انڈر16 شاہ سوار خان، حمزہ رومان، ارسلان خان، انڈر12 میں ایم شایان آفریدی، ذوہیب امجد، محمد ریان، سالار، انڈر8 میں فیضان آفریدی، ریان عمر خلیل، سالار شامل ہیں۔ افتتاحی میچز میں مینز سنگل میں شہریارخان نے فیصل خان کو چھ دو چھ تین، طاہر اللہ پی اے ایف نے معاذ خان کو چھ صفر،چھ صفرسے شکست دی، حسام خان نے شا ہ حسین کو چھ صفر چھ دو سے شکست دی، یوسف خلیل سیڈ نمبر 3 نے اصغر خان کو چھ ایک چھ ایک سے شکست دیدی۔

error: Content is protected !!