نوواک ڈچکووچ رواں سال یو ایس اوپن نہیں کھیلیں گے

سربیا کے ٹینس سٹار نوواک ڈچکووچ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز سے شروع ہونے والے سال کے آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گے، یاد رہے کہ ویکسی نیشن تنازع کے باعث نوواک رواں سال آسڑیلین اوپن میں بھی اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کرسکے تھے جبکہ اکتوبر 2021 کے بعد سے امریکا نے بھی ان افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کرائی ہے

 

قبل ازیں امید کی جا رہی تھی کہ نوواک ڈچکووچ یو ایس اوپن کا حصہ ہونگے تاہم اب انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس سال یو ایس اوپن کیلئے امریکا نہیں جا سکوں گا، 35 سالہ نوواک اب تک اکیس گرینڈ سلام ٹینس اعزازات جیت چکے ہیں اور انہوں نے ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مزید ایک اعزاز درکار ہے ، نوواک ڈچکووچ کا کہنا ہے کہ میں اپنی تیاری رکھوں گا اور جہاں بھی اچھے مقابلے کا موقع ملا بھرپور مقابلہ کروں گا۔

error: Content is protected !!