کھلاڑیوں کو سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا، ثقلین مشتاق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ فاسٹ بولر کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں ہمارے تینوں فاسٹ بالر بہترین اور پراعتماد ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز سے کھلاڑیوں کو مزید فائدہ مل سکتاہے اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر رشید کو کھلاڑیوں کی سپورٹ کیلیے بلایا گیاہے۔

 

ثقلین مشتاق نے کہا کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالناہے پاک بھارت شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔آئی سی سی اکیڈمی میں قومی ٹیم کے پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا ہے، سخت گرمی کے باوجود لڑکوں نے جان لگا کر پریکٹس کی۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر پریکٹس سیشنز پلانز کررہے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے کھلاڑیوں کی سنیں، جہاں ممکن ہوہلکی پھلکی ٹیوننگ کرینگے۔

error: Content is protected !!