نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، خیبرپختونخوا کی جیت کا سلسلہ جاری

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے سندھ کی ٹیم کو بھی چھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، سندھ کی جانب سے سعد خان چالیس، سرفراز احمد ستائیس ناٹ آئوٹ اور دانش عزیز اکیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، خیبرپختونخوا کی جانب سے ارشد اقبال نے دو جبکہ عادل امین اور محمد سرور آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرکے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، صاحبزادہ فرحان نے 45، عادل امین نے 40 ناٹ آئوٹ جبکہ محمد حارث نے 37 رنز بنائے، سندھ کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ میر حمزہ اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عادل امین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor