نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، خیبرپختونخوا 4 میچوں بعد بھی ناقابل شکست

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا نے مسلسل چوتھی جیت حاصل کرتے ہوئے سدرن پنجاب کی ٹیم کو بارش سے متاثرہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والی بارش کے باعث میچ کو پانچ پانچ اوورز تک محدود کردیا گیا جس کا ٹاس خیبرپختونخوا نے جیت کر پہلے سدرن پنجاب کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پانچ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنائے

 

زین عباس چودہ، محمد الیاس تیرہ اور شرون سیراج گیارہ رنز بنا سکے، خیبرپختونخوا کی جانب سے عمران خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم مطلوبہ ہدف 4.3 اوورز میں تین وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، خیبرپختونخوا کی جانب سے عامر عظمت نے چودہ رنز بنائے، سدرن پنجاب کی جانب سے محمد الیاس نے دو جبکہ ثمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔خیبرپختونخوا کے عمران خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor