یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول کوہاٹ میں رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں دس ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میں کمپری ہنسیو ہائی سکول نے کوہاٹ فرینڈز کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی پرنسپل شاہد زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ امان اللہ، روخان، نسیم گل ایس ایس ٹی، شفقت عباس ایس ڈی ایم، سید نعمان شاہ پی ای ٹی، شاہد بلال سپورٹس انچارج، اختشام احمد سی ای ٹی، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ٹیکنیکل آفیشلز میں اعجاز محمد، محمد علی، عزیر محمد، عتیق اللہ سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں۔
صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کمپری ہنسیو ہائی سکول نے کوہاٹ ٹائیگرز کو دو ایک سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کوہاٹ فرینڈز نے کوہاٹ واریئرز کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں کمپری ہنسیو ہائی سکول نے کوہاٹ فرینڈز کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔