یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس کل پشاور میں منعقد ہوگی،نثار احمد

خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان سائیکلنگ ریس کل بدھ کو پشاور میں منعقد ہوگی۔ سائیکل ریس کا افتتاح سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کریں گے۔ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے بتایا کہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس 7ستمبر کو صبح 7بجے رنگ روڈ پتنگ چوک پشاور سے شروع ہو کر چراٹ چیک پوسٹ پر اختتام پذیر ہو گی اور ریس کا کل فاضلہ 39 کلومیٹر ہو گا۔ سائیکل ریس کے اختتام میں پروفیشنل اور امیچور سائکلسٹوں میں ٹرافیاں، میڈلز،سرٹیفیکیٹ اور کیش انعامات پشاور قیوم اسٹیڈیم میں 7 ستمبر کو دوپہر 2 بجے،ڈائریکٹر سپورٹس خالد خان تقسیم کریں گے۔

تعارف: newseditor