ایشیا کپ فائنل، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا ٹاس بابر اعظم نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فائنل میچ کیلئے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں باہر ہونے والے شاداب خان اور فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، بابر اعظم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ پراعتماد ہیں، ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور انشا اللہ کامیابی حاصل کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کر رہے ہیں۔فائنل میچ کیلئے پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رئوف، محمد حسنین۔

تعارف: newseditor