پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلی گئی آزادی ٹین پن بائولنگ چیمپئین شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل اعجاز الرحمن نے جیت لیا ہے جبکہ روبرٹ نے دوسری پوزیشن اورجنید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عباس سلڈیرا نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اعجاز الرحمن کو ونر ٹرافی بمعہ 50 ہزار روپے، روبرٹ کو رنر اپ ٹرافی 35 ہزار روپے دیئے گئے جبکہ جنید اور احمر سلڈیرا کو بالترتیب 20 ہزار روپے اور دس ہزار روپے نقد کیش ایوارڈ دیا گیا۔مینز ڈبلز کے پوزیشن ہولڈرز کے لئے اول انعام 20 ہزار، دوئم 15 ہزار اور سوئم انعام دس ہزار روپے رکھا گیا تھا۔ایمچور کیٹیگری کے پوزیشن ہولڈرز کے لئے اول انعام 10 ہزار، دوئم سات ہزار اور سوئم انعام پانچ ہزار روپے رکھا گیا تھا۔ڈیف مینز اور ویمنز ایونٹ کے پوزیشن ہولڈرز کو الگ، الگ اول انعام سات ہزار، دوئم پانچ ہزار اور سوئم انعام تین ہزار روپے دیا کیش ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
گزشتہ روز لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں میں کھیلی گئی آزادی ٹین پن بائولنگ چیمپئین شپ میں مینز سنگلز کے ایونٹ میں اعجاز الرحمن نے 576 سکور کے ساتھ پہلی اور روبرٹ نے 575 کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جنید نے 557 سکور کے ساتھ تیسری اواحمر سلڈیرا نے 516 سکور کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ سیلم بیگ 503 سکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔
مینز ڈبلز کا ٹائٹل روبرٹ اور سجاد شاہ نے 776 سکور کے ساتھ جیت لیا۔احمر سلڈیرا اور شبیر لشکر والا 765 سکور دوسرے نمبر جبکہ اعجاز الرحمن اور فہیم 758 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ایمچور کا ٹائٹل عبداللہ نے 328 سکور کے ساتھ جیت لیا۔ جبکہ حنان 294 سکور اور جواد علی 290 سکور کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
ڈیف کیٹیگریز کے مقابلوں میں مردوں کا ٹائٹل زاہد اور خواتین کا سارہ نے جیت لیا۔ ڈیف مردوں کے ایونٹ میں
زوہیب نے دوسری اور عبدل نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈیف خواتین کے ایونٹس میں نور العین نے دوسری پوزیشن اور زاہدہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔