پینلٹی کارنر ماہر رضوان علی کو رائزنگ سٹار ایوارڈ کیلئے نامزد

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان کے پینلٹی کارنر ماہر رضوان علی کو رائزنگ سٹار ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔ ایوارڈ کے فاتح کھلاڑیوں کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا شائقین ہاکی اپنی پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایف آئی ایچ کی ویب سائٹ پر ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں. ایف آئی ایچ نے ہاکی سٹار ایوارڈز کیلئے 10 کیٹیگریز میں ووٹنگ شروع کردی۔ رضوان علی کو ہاکی رائزنگ سٹار ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، رضوان علی ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والے واحد پاکستانی پلیئر ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ہالینڈ، سپین، فرانس اور بھارت کے کھلاڑی مدمقابل ہیں. ڈریگ فلیکر رضوان علی نے گزشتہ برس جونیئر ورلڈکپ اور اس سال ایشیا کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا

تعارف: newseditor