کوہلی کی تشویش اور پریشانی کا سوشل میڈیا پر مذاق

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بھارتی فاسٹ بولر کی پٹائی پر ویرات کوہلی کی تشویش اور پریشانی کا انداز سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔بھارتی فاسٹ بولر امیش یادیو کو آسٹریلوی بیٹر نے لگاتار چار بائونڈریز لگائیں تو اس دوران ویرات کوہلی کی ٹینشن بڑھ گئی۔گرائونڈ میں بے بس ویرات کوہلی کی تشویش ان کے چہرے پر صاف نظر آرہی تھی جس پر انٹرنیٹ صارفین کو مذاق کرنے کا بہانہ مل گیا۔سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک اکائونٹ سے لکھا گیا کہ جب آپ سنیں سب ہی پٹ رہے ہیں

 

ایک دو اوور کوہلی سے کرالو۔ایک صارف نے ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب امی کہیں ڈبے میں پیسے رکھے تھے کس نے نکالے۔مزید ایک اکائونٹ سے لکھا گیا کہ جب والد آپ کے دوسرے بہن بھائیوں کی پٹائی کررہے ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تعارف: newseditor