پاکستان کے حمزہ عمر سعید اور مظہر عباس نے نیپال کے شہر پوکھرا میں جاری "تیسری ماؤنٹ ایورسٹ انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ” میں گولڈ میڈلز جیت لئے جبکہ ہارون خان اور ارباز خان نے سلورمیڈلز اپنے نام کئے۔ پلس87 کیٹیگری کیروگی ایونٹ کے فائنل میں حمزہ سعید نے بھارت کے گورو بھات کیخلاف پہلے راؤنڈ میں 11-2 اور دوسرے راونڈمیں 4 کے مقابلے میں 11 پوانٹس سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ مائنس80 کیٹیگری فائنل میں پاکستان کے مظہرعباس نے بھارت کے ریشب کو پہلے راؤنڈ میں 9-7 سے ہرایا دوسرے راؤنڈ میں ریشب نے کم بیک کرتے ہوئے 8-3 سے کامیابی حاصل کی فائنل راؤنڈ میں مظہر عباس نے بہترین اور اٹیکنگ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 9 پوائنٹس سے فتح حاصل کی۔
مائینس58 کے جی فائنل میں کوریا کے تائی جون پارک نے پاکستان کے ہارون خان کو 9-1 اور 11-3 سے شکست دی -63 کے جی فائنل میں بھارت کے شیوام سدیش شیٹھی نے پاکستان کے اربازخان کو 6-5 اور 7-2 سے شکست دی خواتین کی۔ مائینس 57 کیٹیگری کے سیمی فائنل میں بھارت کی سونم روال نے پاکستان کی نور رحمان کو تین صفر اور چار صفر سے ہرادیا۔
نور رحمان برونز میڈل کی حقدار ٹھریں واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ماؤنٹ ایورسٹ چیمپئین شپ کے کیروگی ایونٹ میں 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈلز جبکہ پومسے ایونٹ میں 3 گولڈ، 1 سلور اور 4 برونز میڈلز جیتے۔ مجموعی طور پر دونوں ایونٹس میں پاکستان نے 6 گولڈ، 3 سلور اور 6 برونز میڈلز تک رسائی حاصل کی۔ کوریا سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے پومسے کوچ ماسٹر سیونگوہ چوئی اور ایران سے تعلق رکھنے والے کیروگی کوچ یوسف کرامی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ماؤنٹ ایورسٹ انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پرفارمنس رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں کھیلی جانے والی کومبیکس ایشین چیمپئین شپ میں کھلاڑیوں کیلئے بہت سودمند ثابت ہوگی۔