پانچواں ٹی ٹوئنٹی، معین علی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکے پانچویں ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں ڈیون ملان اور سام کورن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم میں ان فٹ عثمان قادر کی جگہ شاداب خان جبکہ حسنین کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے،عامر جمال پاکستان کی جانب سے آج ڈیبیو کرنے والے 98 ویں ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی ہیں ۔

 

تعارف: newseditor