وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ پروگرام کے سلسلے میں چناروں کے شہر ایبٹ آباد میں ہاکی ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے ٹرائلزمیں ایبٹ آباد ریجن کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،جس میں 22 کھلاڑی منتخب کو منتخب کیاگیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے صدر ملک مہابت اعوان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود، ریجنل سپورٹس آفیسراحمد زمان،صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ،سیکرٹری ہدایت اللہ ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ،سلیکشن کمیٹی ممبران اولمپئن رحیم خان، انٹر نیشنل کھلاڑی سید ضیاء الرحمان بنوری،ڈائریکٹر سپورٹس و انٹر نیشنل کھلاڑی وقاص احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں گول کیپر میں وجاہت، احمد منیر، فل بیکس میں محمد عمیر، اذلان احمد، حسن علی، مشتاق، ہاف بیکس میں محمد عمیر، سید منیب شاہ، مطیع الرحمٰن، سیف الرحمٰن سیٹھی، محمد شعیب، فارورڈز میں سیف اللہ، عمیر حسن، عاصم، محمد عادل، عبداللہ، عزیر رفیق جبکہ سٹینڈ بائے کھلاڑیوں میں زین طارق، شاکر علی، عثمان اقبال، عزین رحمٰن، عمرنثار اور فہد پرویز شامل ہیں۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام’معاون خصوصی شزا فاطمہ کی نگرانی میں پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام مردوں کے ہاکی ٹرائلزایبٹ آباد کنج گراؤنڈ پر منعقد ہوئے، ٹرائلز ہاکی اولمپئن رحیم خان،سید ظاہر شاہ اور وقاص احمدنے لئے جس کے پہلے مرحلے میں 22 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک مہابت اعوان نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اس کی ایک مثا ل ہے جس میں مختلف بارہ گیمز شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان نے کہا کہ ملک بھر میں پچیس ریجنز میں ہاکی ٹرائلز ہورہے ہیں ہر صوبے سے پانچ ریجنز کو شامل کیا گیا ہے اس میں آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد ریجنز کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے بارہ کھیلوں کے پروگرام اسی طرح آگے بڑھیں گے ان میں والی بال‘بیڈمنٹن‘سواش‘باکسنگ‘کرکٹ‘فٹبال سمیت دیگر کھیل شامل ہیں‘ان ٹرائلز سے بہترین ٹیموں کے انتخاب کیا جائے گا ان کے درمیان یوتھ لیگ کرائی جائے گی اور اس کی ونر ٹیموں کے درمیان پھر نیشنل ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جائے گاڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی اور کوآرڈی نیٹر ہاکی ٹرائلز بحرکرم نے کہا کہ ٹرائلز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں کھلاڑیوں کو صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیاجائے گا میدان میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کا ہی چناؤ کیا جائے گا۔مردوں کے ٹرائلز کے لئے ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم جبکہ خواتین ہاکی ٹرائلز کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کو کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے۔