وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری 3اکتوبر سے شروع ہونیوالی نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا افتتاح کرینگے۔ چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پول راؤنڈ کے تحت آٹھ اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
پول “اے “ میں دفاعی چیمپئین پاکستان واپڈا ، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ جبکہ پول “بی” میں پاکستان آرمی ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری ہونگے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ر آصف نواز سمیت دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
اوج ظہور نے بتایا کہ پاکستان واپڈا چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ 3اکتوبر سے 8اکتوبر تک کھیلی جانیوالی چیمپین شپ میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائینگے ۔ چیمپئین شپ کے افتتاحی روز اسلام آباد اور لاہور، دفاعی چیمپئین واپڈا اور کوئٹہ ، آرمی اور پشاور ، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ چیمپئین شپ کا سیمی فائنل راؤنڈ 6اکتوبرجبکہ فائنل 7التوبر کو کھیلا جاے گا۔