شہیدبےنظیربھٹویو نیورسٹی شرینگل میں ٹیبل ٹینس کوچنگ کیمپ کاانعقاد

خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹر یٹ کی کوچ و انٹرنیشنل کھلاڑی کائنات ملک کی ایک اچھی کوشش،انہو نےشرینگل یونیورسٹی میں ٹیبل ٹینس کوچنگ کیمپ کاانعقاد کیا۔اس کیمپ میں بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات نےحصہ لیا۔ٹریننگ کیمپ میں کوچ کائنات ملک نےکھلاڑیوں کو پہلےمرحلےمیں فزیکل فٹنس کروایا جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹیبل ٹینس کی ٹریننگ دی، تین روزہ کیمپ میں طلبہ وطالبات نےکافی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس حوالے سے کوچ کائنات ملک نےبتایاکہ شہیدبےنظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیر بالا کی انتظامیہ نےکوچنگ کےانعقادمیں بھرپور تعاون کیااوریہی وجہ ہے کہ ٹیبل ٹینس تربیتی کیمپ کامیاب رہا۔

 

انہوں نےکہا کہ شرینگل یونیورسٹی میں ٹیبل ٹینس کاٹیلنٹ زیادہ ہےاس حوالےسے یہاں پر کافی کام کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہاکہ انہیں خوشی ہے شہید بےنظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ٹیبل ٹینس کیلئے پہلاٹریننگ کیمپ اُنہوں نےلگایااورانشاءاللہ اس ٹریننگ کیمپ کےبہترثمرات نکلیں گے۔

تعارف: newseditor