ورلڈ کراٹے آرگنایز یشن WKO جاپان جے زیر اہتمام پولینڈ میں 7th ورلڈ کراٹے ٹورنامنٹ اور ٹریننگ سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں جس میں 102 ممالک سے برانچ چیف اور بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن کی ٹیم نے بھی شیہان محممد ارشد جان کی قیادت میں ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ان مقابلوں میں شیہان محمد ارشد جان ریفری کے فرائض انجام دئے۔جو کہ اس ملک کیلئے بہت بڑا اعزاز ھے۔
سیکرٹری پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن وانٹرنیشنل ریفری شیہان صاحبزادہ الہادی نے بتایا کہ یہ اعزاز ہمارے فیڈریشن کو حاصل ھے کہ اپنی مدد آپ کے تحت سب سے زیادہ انٹرنیشنل مقابلوں اور ٹریننگ سیمینار میں حصہ لیتے آرہے ہیں۔ٹیم گزشتہ روز واپس پاکستان پہنچ گئی ھے۔