پشاور فٹبالیگ سیزن فائیو میں مزید تین میچز کا فیصلہ، پوپو ایف سی نے چترال مارخورکوتین دو آتش توریالی نے درہ ننگیالی کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ ڈی سی سرکار اور شاہین ایف سی کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیراہتمام طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں جاری فٹبال لیگ میں گزشتہ روز پہلا میچ ڈی سی سرکار اور شاہین فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک ایک گو ل سے برابر رہا، پہلا گول شاہین فٹبال کلب کی جانب سے 19 ویں منٹ میں رضاخان نے گول کیا جس کو 28 ویں منٹن میں ڈی سی سرکاری کی طرف سے طارق نے گول کرکے برابر کیا، دوسرا میچ پوپو ایف سی اور چترال مارخور کے مابین کھیلاگیا جس میں پوپو ایف سی نے تین دو سے کامیابی حاصل کی پہلا گول پوپو ایف سی کی جانب سے 34 ویں منٹ میں حیام نے گول کیا جسکو چترال کی طرف سے 43 ویں منٹ میں خلیق نے برابر کیا تیسرا گول چترال کی طرف سے 51 ویں منٹ عمر نے گول کرکے دو ایک سے برتری حاصل کی لیکن کھیل کے آخری لمحات میں پوپو ایف کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا 65 ویں منٹ میں واصف جبکہ 67 ویں منٹ میں خارث نے گول کرکے میچ میں تین دو سے کامیابی حاصل کی۔
لیگ میں تیسرا میچ آتش توریالی ٹانک اور درہ ننگیالی کے مابین کھیلا گیا جس میں آتش توریالی نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پشاور فٹبال لیگ سیزن فائیو اب تک رزلٹ کے مطابق گروپ اے میں آتش توریالی ٹانک کی ٹیم دو میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے پہلے نمبر پر ہے، درہ ننگیالی کی ٹیم بھی دو میچز جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ہزارہ ٹائیگرز اور ڈی جی سپورٹس کی ٹیم بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر ہیں، گروپ بھی میں شنواری ستوری چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے ایبٹ آباد ایگل تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پوپو فٹبال کلب کے تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
گروپ سی میں ڈی سی سرکار کی ٹیم دو میچز جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، شاہین فٹبال کلب 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ گروپ ڈی میں صرف ایک میچ کھیلا گیا ہے جو کہ آکاخیل سٹرائیکر اور آکا خیل کنگ کے مابین برابر رہا۔